ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 48 سال بعد ہندوستانی فضائیہ کا پاکستان پرحملہ؛ سرکاری ذرائع کے مطابق 300 دہشت گرد ہلاک

48 سال بعد ہندوستانی فضائیہ کا پاکستان پرحملہ؛ سرکاری ذرائع کے مطابق 300 دہشت گرد ہلاک

Tue, 26 Feb 2019 13:29:05    S.O. News Service

نئی دہلی 26/فروری ﴿ایس او نیوز/ایجنسی﴾ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا ’بدلہ‘ لینے کے لئے  آج 26/فروری کو ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سرکاری ذرائع کے مطابق جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم کے 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس حملے کے بعد پاکستان میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پُلوامہ حملے کے 12 دن بعد ہندوستانی فضائیہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے  پاکستان میں گُھس کر دہشت گرد کیمپوں پر ائیر اسٹرائیک کی ہے۔ پانچ دہائیوں میں پہلی بار ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں  گھس کر کاروائی کی ہے۔ اس سے پہلے 1971 میں پاکستان کے خلاف ائیر اسٹرائیک کیگئی تھی۔

 ذرائع کے مطابق 26 فروری کی صبح تقریباً 3.53 بجے 12 میراج جنگی طیاروں نے مظفر آباد سے 24 کلو میٹر دور بالاکوٹ نامی مقام پر جیش کے ٹھکانوں پر پہلا  اسٹرائیک کیا۔  پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ، چکوٹھی اور مظفر آباد علاقے میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر کم و بیش 1000 کلو گرام کا بم گرایاہے

حملہ میں جیش محمد کے تین کنٹرول روم بھی پوری طرح تباہ ہو گئے ہیں۔ آئی اے ایف ذرائع نے اس حملہ کو پاکستان پر ’ائیر اسٹرائیک‘ قرار دیا ہے۔ حملہ کے بعد ایک طرف جہاں پاکستان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایمرجنسی میٹنگ طلب کی، وہیں ہندوستان میں بھی وزیراعظم  نریندر مودی کی قیادت میں کابینہ کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی۔

 


Share: